حمزہ شہباز شریف کا فیملی کے ہمراہ وادی سون کھبیکی جھیل کا دورہ ‘کشتی رانی بھی کی

منگل 18 جنوری 2022 15:14

حمزہ شہباز شریف کا فیملی کے ہمراہ وادی سون کھبیکی جھیل کا دورہ ‘کشتی رانی بھی کی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) مسلم لیگ ن کے راہنما اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنی فیملی کے ہمراہ وادی سون کھبیکی جھیل کا دورہ کر کے تفریحی کے ساتھ کشتی رانی کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ( ن) کے رہنما اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنی فیملی کے ہمراہ سرگودھا ریجن کے تفریحی مقام کھبیکی جھیل کا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر وادی سون ٹی ڈی سی پی انچارج نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اپنے دورہ کے دوران مہمان فیملی نے کھبیکی جھیل میں تفریحی کے ساتھ کشتی رانی بھی کی اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی راہنماوں نے حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں