5 سالہ بچی سے زیادتی کیس ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کلورکوٹ نے ملزم کو 5سال قید سخت اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا

بدھ 19 جنوری 2022 16:53

5 سالہ بچی سے زیادتی کیس ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کلورکوٹ نے ملزم کو 5سال قید سخت اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کلورکوٹ نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 5 سال قید سخت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ کلورکوٹ کے موضع میبل شریف میں 5 سالہ بچی مریم کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس پر درج کیس کا فاضل عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے 5 سالہ بچی مریم سے زیادتی کے ملزم احسن کو 5 سال قید سخت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں