سرگودھا میں دو جوڑوں پر مشتمل باپ بیٹوں سمیت5 کار سواروں نے دو شادی شدہ سمیت تین سگی بہنوں کو اغواء کر کے غائب کر دیا

اتوار 23 جنوری 2022 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) سرگودھا میں دو جوڑوں پر مشتمل باپ بیٹوں سمیت5 کار سواروں نے دو شادی شدہ سمیت تین سگی بہنوں کو اغواء کر کے غائب کر دیا جس کا پولیس نے اغواء کار دو خواتین اور ان کے شوہروں سمیت پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کی تو ملزمان نے عبوری ضمانت کروا لیں۔ڈی پی او نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی اور مغوعیان بہنوں کی بازیابی کا حکم دے دیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے چک 16جنوبی کے سلطان کے گھر میں موجود تین سگی بہنیں 22سالہ سجیلہ بی بی،20سالہ شانزہ بی بی اور 12سالہ شائستہ بی بی وقوعہ کے روز دن دیہاڑے کے گھر سے پراسرار طور پر غائب ہو گئیں۔جن کی تلاش میں ورثاء کو پتہ چلا کہ تینوں بہنوں کو نواحی چک 15جنوبی کے باپ بیٹوں ابوبکر،سجاد اور شاہ نواز نے اپنی بیویوں کی مدد سے دو شادی شدہ سمیت تینوں سگی بہنوں کو کار پر اغواء کر کے غائب کر رکھا ہے جس پر لواحقین نے اغواء کاروں سے رابطہ کرکے واپسی کا تقاضا کیا تو وہ ٹال مٹول کرتے رہیجس پر پولیس نے مغوعیان بہنوں کے بھائی محمد اختر کی مدعیت میں دونوں جوڑوں سمیت باپ بیٹوں کے خلاف تین سگی بہنوں کو اغواء کرنے کا مقدمہ زیر دفعہ 496A/365B ت پ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تو سجاد اور ابوبکر نے عدالت سے عبوری ضمانت کروا لیں۔جبکہ ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کاروائی کر کے مغوعیان سگی بہنوں کی بازیابی کا حکم دے دیا۔

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments