سرگودھا،باپ ،سوتیلی ماں کے 12 سالہ بچی پر ظالمانہ تشدد ،گرم راڈ سے جسم داغدار کرنے کے واقعہ کا وزیراعلی نے نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب

جمعرات 27 جنوری 2022 17:16

سرگودھا،باپ ،سوتیلی ماں کے 12 سالہ بچی پر ظالمانہ تشدد ،گرم راڈ سے جسم داغدار کرنے کے واقعہ کا وزیراعلی نے نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) باپ اور سوتیلی ماں کے 12 سالہ بچی پر ظالمانہ تشدد اور گرم راڈ سے جسم داغدار کرنے کے واقعہ کا وزیراعلی نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی فیصل آباد پولیس نے چائلڈ پروٹیکشن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے جوڑے کو گرفتار کر کے عدالت پیش کر دیا جہاں باپ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے اور ماں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا۔

زرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقہ منصور آباد کے اکبر ٹاون میں 12 سالہ بچی زینب بی بی کو سگے باپ ساحل اور سوتیلی ماں اسماء نے سوٹے،پائپ، آہنی راڈ،بلا اور بجلی کے تار سے ظالمانہ تشدد کانشانہ بناتے ہوئے آئینی راڈ کو گرم کر کے جسم کو داغ دیا جس کے باعث بچی زینب بی بی بہوش ہو گئی جس کی اطلاع پر چائلڈ پروٹیکشن ٹیم پولیس کو لیکر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور بچی کو فوری طبی امداد کے لئے تحویل میں لے لیا گیا جس نے ہوش میں آتے ہی اپنے اوپر ظلم وستم کی روح داد سنا ڈالی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا جس پر تھانہ منصورہ آباد پولیس نے بچی کے بیان کی روشنی میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ اقبال کی مدعیت میں میاں بیوی کے خلاف 324/328A/34/34PDNC ت پ مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا۔وکلاء کے دلائل اور باعث پر ملزم باپ کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ سوتیلی ماں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا دریں اثناء خصوصی جج چائلڈ پروٹیکشن قمر الزماں ایڈیشنل سیشن جج نے بیورو کی درخواست پر بچی کو بیورو کی تحویل میں دے دیا اور متاثرہ بچی کے مجسٹریٹ کے سامنے بیانات اور مزید کاروائی کے لئے عدالت نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں