سرگودھا،عدالت نے باپ کے قتل کرنے پر ملزم کو سزائے موت وجرمانہ بھائی کو زخمی کرنے پر سات سات قیدوجرمانہ کی سزا سنا دی

ہفتہ 29 جنوری 2022 13:56

سرگودھا،عدالت نے باپ کے قتل کرنے پر ملزم کو سزائے موت وجرمانہ بھائی کو زخمی کرنے پر سات سات قیدوجرمانہ کی سزا سنا دی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2022ء) سیشن کورٹ نے باپ کے قتل اور بھائی کو شدید زخمی کرنے کے مقدمہ قتل و اقدام قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو باپ کے قتل میں سزائے موت دو لاکھ روپے معاوضہ اور بھائی کو مضروب کرنے پر سات سال قید 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق خوشاب کے علاقہ جناح کالونی میں گھریلو جھگڑا میں گزشتہ سال 25 مئی 2021 کو نوجوان محمد احسان عرف شانی نے گینٹی سے حملہ کر کے اپنے باپ غلام عباس کو قتل اور بھائی محمد نوید کو شدید زخمی کر کے پولیس کو گھر میں ڈکیتی کے واقعہ کی اطلاع کر دی لیکن پولیس نے حقائق پر زیر دفعہ 302/324/337 ت پ مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور جیل بجھوا دیا گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب خالدارشد نے جناح کالونی میں باپ کو قتل اور بھائی کو زخمی کرنے پر درج مقدمہ کافیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمداحسان عرف شانی کو اپنے باپ غلام عباس کے قتل کی دفعہ 302 میں سزائے موت 2لاکھ معاوضہ اور بھائی محمد نویدکوزخمی کرنے کی دفعہ 324 میں5سال قید 20ھزار جرمانہ دوسری دفعہ337 میں2سال قید کی سزاکاحکم سنادیا۔

جس میں سزا بھگتنے کے لئے ملزم کو پولیس کے پہرہ میں جیل منتقل کر دیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں