حمزہ شہباز اور مریم نواز کی 19 مئی کو سرگودھا آمد کیلئے جلسہ گاہ میں اسٹیج کیلئے کنٹینر پہنچا کر انتظامات شروع کر دیئے گئے

منگل 17 مئی 2022 12:06

حمزہ شہباز اور مریم نواز کی 19 مئی کو سرگودھا آمد کیلئے جلسہ گاہ میں اسٹیج کیلئے کنٹینر پہنچا کر انتظامات شروع کر دیئے گئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف اور خاتون راہنما مریم نواز شریف کی جمعرات 19 مئی کو سرگودھا آمد کے لئے جلسہ گاہ میں اسٹیج کے لئے کنٹینر پہنچا کر انتظامات شروع کر دیئے گئے جن کی نگرانی کے لئے مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر سرگودھا پہنچ گے اور سکیورٹی پلان کے ساتھ ساتھ مقامی راہنماں نے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئے بازاروں میں ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔

زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے راہنما وزیراعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف اور خاتون راہنما مریم نواز شریف 19 مئی کو سرگودھا آمد پر شام چھ بجے کمپنی باغ فٹبال گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے لئے اسٹیج کے لئے کنٹینر پہنچا کر جلسہ گاہ میں انتظامات شروع کر دیئے گئے اور قائدین کی پورٹریٹ آویزاں کر دی گئیں جبکہ مقامی رہنماؤں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر ایم این اے جاوید لطیف جلسہ کے انتظامات کی نگرانی کے لئے سرگودھا پہنچ گے سرگودھا شہر سے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید،ضلعی صدر سابق ایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں اور سابق مئیر مرزا الیاس نے جلسہ کو کامیاب بازاروں کے لئے تاجروں سے دور ٹو ڈور رابطہ مہم شروع کر دی اور جلسہ سے قبل بازاروں کو بند کروانے کے لئے مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں نا مناسب رویہ پر میڈیا کیمرہ مینوں کے بائیکاٹ پر ضلعی صدر نے جلسہ کے بعد معاملات کی تحقیقات کی یقینی دہانی کروا دی کہا کہ سرگودھا مسلم لیگ ن کا قلعہ اور ہم سب اس کے سپاہی ہیں اپنے قائدین کا شاندار استقبال کر کے انہیں جلسہ گاہ لایا جائے گا اور اس جلسہ میں ڈویڑن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں قافلے شرکت کریں گے۔

وزیراعلی سرگودھا آمد پر سرکٹ ہاؤس میں مختلف شخصیات اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کے بعد ڈویڑنل اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔مقامی رہنماؤں نے جلسہ عام کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ اور ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان سے الگ الگ ملاقات میں جلسہ عام کے حوالہ سے انتظامات اور سکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ مخالف کی جانب سے شہر میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کے حوالہ سے وزیراعظم،وزیراعلی کے نام اپیل کے بینرز آویزاں کئے جانے لگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں