آئی جی پنجاب نے جوہر آباد میں زمین تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد کےقتل کا نوٹس لے لیا ،آرپی او سرگودھا سے رپورٹ طلب

منگل 17 مئی 2022 13:33

آئی جی پنجاب   نے  جوہر آباد میں زمین  تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد کےقتل کا نوٹس لے لیا  ،آرپی او سرگودھا سے رپورٹ طلب
جوہر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے جوہر آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد کےقتل کا نوٹس لیکرآرپی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نےسینئر افسران کو فوری موقع پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی اورواقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کا حکم دیااور کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی، ڈی پی او خوشاب اسداعجاز ملہی نے ملزمان کی جلدگرفتاری کے لیے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں ایس ایچ او سٹی جوہرآباد پی ایف ایس اے اور کرائم سین یونٹ کو شواہد اکٹھے کرنے کے لیے موقع پر طلب کر لیا۔

ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کو ٹھوس شواہد پر مقدمہ کی کاروائی کرنے کا حکم دیا۔ڈی پی او خوشاب اسداعجاز ملہی نے ہسپتال کا دورہ زخمی کی عیادت کی اورکہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں