سرگودھا‘سیشن کورٹ نے گھریلو ناچاقی پر قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا‘ملزم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

منگل 17 مئی 2022 14:05

سرگودھا‘سیشن کورٹ نے گھریلو ناچاقی پر قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا‘ملزم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) سیشن کورٹ نے گھریلو ناچاقی پر قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے علاقہ میں 11 اکتوبر 2019 کو گھریلو ناچاقی پرمحمد عارف نے محمد وسیم کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس پر تھانہ سلانوالی میں درج مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے فاضل عدالت کے جج نے محمد وسیم کے قاتل ملزم محمد عارف کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد خان نے کہا کہ پولیس نے بروقت وقت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار اور چالان عدالت کو بھجوایا جس میں پولیس کے ثبوت اور شہادتوں پر فیصلہ سنایا گیا مجرم کو قرار واقعی سزا سے قانون کا بول بالا ہوتا ہے اور اس کی بالادستی قائم رہتی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ مظلوم کی داد رسی ہوتی اور جرائم پیشہ عناصر کے اندر خوف پیدا ہونے سے جرائم میں کمی آتی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں