آئی جی پنجاب کے جاری احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیلئے پولیس افسران اور ماتحت ملازمین کو الرٹ کر دیا گیا

منگل 24 مئی 2022 12:32

آئی جی پنجاب کے جاری احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیلئے پولیس افسران اور ماتحت ملازمین کو الرٹ کر دیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے جاری احکامات پر سختی سے عمل درآمد کے لئے پولیس افسران اور ماتحت ملازمین کو الرٹ کر دیا گیا۔ آر پی او سرگودھا عمران محمود نے ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا،خوشاب،میانوالی اور بھکر کے ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہدایات کے تحت ڈی پی اوز،ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ڈی پی اوز او ر ایس ایچ او ز روزانہ کی بنیاد پر مشتہر کردہ اوقات کار میں عوام کے مسائل سنیں اور ان مسائل کے حل کے لیے میرٹ کو ترجیح دیں۔فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونی والی درخواستوں کو چیک کریں۔

(جاری ہے)

فری رجسٹریشن آف ایف آئی آر کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں اور اور ریمورٹ سرچ پارکس پر الرٹ ہو کر چیکنگ کریں۔

ناکہ بندی جاری کردہ ایس او پی کے مطابق کریں۔کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری لائیں۔آر پی او نے کہا کہ ون فائیواور سی ایم ایس پر موصول ہونے والی کالز کا فیڈ بیک لیں۔تمام تھانوں اور دفاتر کی سیکیورٹی مزید بہتر کریں۔پکار ون فائیو کی کالز پر ریسپانس ٹائم میں اضافہ کریں۔تفتیشی افسران کی کیپسٹی بلڈنگ کے لیے ان کوٹریننگ دیں۔

سرکاری اداروں کی طرف سے دی گئی درخواستوں پر فوری کاروائی کریں اوران کے ساتھ اس سلسلہ میں باقاعدہ میٹنگ کریں۔آر پی او عمران محمود نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت درج مقدمات جیسے لاؤڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال، وال چاکنگ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی،نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور ولنر ایبل سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ ایکٹ میں مزید بہتری لائیں۔

اپنے اپنے اضلاع میں موجود حساس تنصیبات،اہم مقامات اور چائنیز کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔ پولیس افسران لاء اینڈ آرڈرکو برقرار رکھنے کے لئے انسدادی کاروائیوں میں بہتری لائیں۔زیر تفتیش سنگین مقدمات کو میرٹ پر یکسو کر کے ان کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائیں۔اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کی گرفتاری مزید بہتر کریں۔فری اور فوری رجسٹریشن آف ایف آئی آر کو یقینی بنایا جائے۔ملزمان کی شناخت پریڈ لازمی کروائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم کو چھپانا، کرپشن، پولیس حراست میں ہلاکت،تشدد یا فراری پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں