سرگودھا ریجن سمیت پنجاب پولیس کی2ایس پیزاور19 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

بدھ 25 مئی 2022 15:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) سرگودھا ریجن سمیت پنجاب پولیس کی2ایس پیزاور19 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ آئی جی پنجاب کی طرف سے تقرر و تبادلے کے احکامات پر ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ فاروق امجد کو تبدیل کر کیایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ،ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ ناصر محمود باجوہ کو ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ، ڈی ایس پی اسد اسحاق کو ایس ڈی پی او ڈسکہ سیالکوٹ، ڈی ایس پی عبدالحمید کو ایس ڈی پی او نوشہرہ ورکاں گوجرانولہ، تعینات کر کے ڈی ایس پی سعادت علی کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح ڈی ایس پی وقار احمد کو ایس ڈی پی او پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی ایس پی عزیز احمد کو ایس ڈی پی او مٹھا ٹوانہ خوشاب،ڈی ایس پی کامران ظہورکوایس ڈی پی او جوہر آباد خوشاب، ڈی ایس پی آصف ندیم گلزار کو ایس ڈی پی او کامونکی گوجرانولہ، ڈی ایس پی خالد اسلم کو ایس ڈی پی او شاہدرہ لاہور، ڈی ایس پی شاہد حسین کو ایس ڈی پی او سمندری فیصل آباد، ڈی ایس پی ناصر عباس کو ایس ڈی پی او کوٹ مومن سرگودھا،ڈی ایس پی ذوالفقار حسن کو ایس ڈی پی او چناب نگر چنیوٹ تعینات کر کے ڈی ایس پی عبدالرحیم کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد، ڈی ایس پی عبدالکریم کی خدمت ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد،ڈی ایس پی غلام فرید خان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد کر کے ڈی ایس پی ذوالفقار علی بٹ کو ڈی ایس پی ایس پی یو سکس پنجاب لاہور،ڈی ایس پی ظفر اقبال کو ایس ڈی پی او بصیر پور اوکاڑہ تعینات جبکہ ڈی ایس پی آصف علی کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد،اور ڈی ایس پی انعام الحق کو ایس ڈی پی او رینالہ خورد اوکاڑہ، ڈی ایس پی ضیاء الحق کو اے آئی جی ساہیوال ریجن تعینات کردیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں