قربانی کے بکرے کو بچاتے ہوئے دو نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گئے

ریسکیو آپریشن کے زریعے نوجوانوں کی نعشیں نکال کر ورثا کے سپرد کر دی گئیں

ہفتہ 2 جولائی 2022 18:17

قربانی کے بکرے کو بچاتے ہوئے دو نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) قربانی کے بکرے کو بچاتے ہوئے دو نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گئے، جن کو ریسکیو آپریشن کے زریعے تلاش کرتے ہوئے نعشیں نکال کر ورثا کے سپرد کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ واں بھچراں کے 2 نوجوان نعمان اور انیس بکرے کو بچاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوب گئے جن کے بارے معلوم ہوا ہے کہ دونوں نوجوان نعمان اور انیس قربانی کے جانور فروخت کرنے بلوخیل گئے جہاں بکرا دریامیں گرنے پر دونوں اس کو بچانے کیلئے پانی میں کود پڑے اور ڈوب گے جن کی تلاش کے لئے جاری ریسکیو آپریشن میں نعشیں نکال کرورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں