سرگودھا، میونسپل کارپوریشن کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،تجاوزات مسمار ،لاکھوں کا سامان ضبط

اتوار 26 مارچ 2017 18:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) علی پارک رحمانپورہ میں میونسپل کارپوریشن کے عملہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن‘پختہ تجاوزات مسمار ‘لاکھوں کا سامان ضبط میں لینے پر علاقہ کے درجنوں افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلا ک کر دی انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی طرف سے شہر کے اندرون بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کی بجائے عملہ انکروچمنٹ نواحی آبادی علی پارک پہنچ گیا جہاں پر انہوںنے پختہ تعمیرات ‘سروس اسٹیشن اور دیگر کو مسمار کر دیا اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں سامان بھی قبضہ میں لے لیا جس پر علاقہ کے مکین مشتعل ہو گئے او ر انہوںنے سڑک پر ٹائرجلا کر احتجاج کرتے ہوئے سبزی منڈی روڈ بلا ک کردیا اور میونسپل کارپوریشن کے افسران اور عملہ کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیوں نہیں کرتا اس علاقہ میں نہ تو ٹریفک میں خلل اور نہ ہی پیدل چلنے والوں کو کوئی مشکل ہے اسکے باوجود اس علاقہ میں آپریشن کیلئے آ گئے لیکن شہر کے اندر تمام بازاروں میں بڑے پیمانے پر پختہ تعمیرات ہیںاس کے خلاف وہ کارروائی نہیں کرتے شہریوں کا کہنا تھا کہ میونسپل افسران اور عملہ شہر کے تمام بازاروں سے بھتہ لیتے ہیں اسی وجہ سے وہاں کارروائی نہیں کرتے اور ملحقہ آبادیوں میں آپریشن کے کرکے اپنی کارکردگی ظاہر کرتے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں