سرگودھا ریجن میں جنڈانوالہ نے جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کر7 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

اتوار 20 جنوری 2019 15:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) سرگودھا ریجن میں جنڈانوالہ نے جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مار کر7 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بھکر میں معاشرتی جرائم کے خلاف کاروائی میں تھانہ جنڈانوالہ پولیس نے ہوٹل اڈا 47 جی ڈی کے سامنے جاری جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 7 جواریوں محمد یعقوب ، محمد لطیف ، عبدالغفار ، لیاقت علی ،محد عصبت، احمد علی ،اور نور حسین ، تاش پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داو پر لگی رقم مبلغ 17250 روپے، 5 عدد موبائل فونز اور 104 عدد تاش کے پتے برآمد کر لئے جس پر ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں