حادثات میں معمر شخص جاں بحق ، خاتون سمیت 3زخمی

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:39

سرگودھا۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) سرگودہا اور گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں معمر شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق تیز رفتار ویگن نے نہر پل خوشاب روڈ پر پیدل چلنے والے ضیف العمر شخص کو کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھانہ فیکٹری ایریا ء پولیس کے مطابق کچی بستی اسلام آباد کارہائشی نذر محمد نہر لوئر جہلم کے پل پر پیدل آرہا تھا کہ اس دوران ویگن کی زد میں آگیا اور زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

اسی طرح شاہ پور سرگودہا روڈ پر ویگووال کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر رضیہ بی بی ، محمد رمضان اور محمد محبوب زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہا منتقل کر دیا گیا ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں