سرگودھا‘پسندکی شادی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دلہا کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر دیا

منگل 17 جولائی 2018 12:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پسندکی شادی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دلہا کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقتول اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائدآباد میں تین مرلہ اسکیم کینوجوان نعیم نے سمیرا بی بی سے پسند کی شادی کر رکھی تھی اس لومیرج سے لڑکی کے ورثاء نا خوش تھے۔گزشتہ روز مسلح افراد نے فائرنگ کے لومیرج کرنے والے نوجوان نعیم کوقتل اور اس کے 2 افراد انور اور بہادر کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گے۔پولیس نے مقتول اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور جائے وقوعہ پر شواہد کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں