سرگودھا‘قومی شاہراہ موٹر وے پر مسافر ویگن بے قابو ہو کر گاڑی سے ٹکرالر الٹ گئی‘

3 افرادباپ بیٹی اور خاتون جاں بحق‘8 افراد زخمی

پیر 23 جولائی 2018 13:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) قومی شاہراہ موٹر وے پر مسافر ویگن بے قابو ہو کر گاڑی سے ٹکراتے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 3 افرادباپ بیٹی اور خاتون جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پشاور جانے والی مسافر ہائی ایس سرگودھا کے مقام غوث محمد والا پر موٹر وے سے جاتے ہوئے ٹائر برسٹ ہونے سے بے قابو ہو کر اگے جانے والی گاڑی سے ٹکر کر الٹ گئی جس میں نیاز علی اس کی بیٹی انم بی بی اور خاتون مسافر سلمہ بی بی جانبحق اور 8 افراد عباس،انوز،گلزار ،ریاض وغیرہ زخمی ہوگے پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں