ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق

پیر 17 ستمبر 2018 16:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) سرگودھا کے قریب سڑک کو پار کرتے ہوئے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی چک 155شمالی کے قریب احمد بخش نامی شخص سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

احمد بخش کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا ،ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں