زونل ایڈمنسٹریٹرمحکمہ اوقاف سرگودھا ریجن کو بیس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا

منگل 18 ستمبر 2018 12:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) زونل ایڈمنسٹریٹرمحکمہ اوقاف سرگودھا ریجن کو بیس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے تھانہ اینٹی کرپشن پولیس نے زیر دفعہ 161 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔زرائع کے مطابق فضل حبیب سکنہ محلہ بادشاہانوالہ خوشاب نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو بتایا کہ اس کو دربار بادشاہانوالہ خوشاب کے لنگر خانہ کا ٹھیکہ جو ن /جولائی2018میں محکمہ اوقاف پنجاب نے دیاہے اب رانا الفت حسین،زونل ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف سرگودھا ریجن بیس ہزار روپے بطورکمیشن طلب کر رہاہے ہے۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے شکائت کنندہ کو زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو رشوت دینے کی بجائے رنگے ہاتھوں گرفتار کروانے پر امادہ کیا۔

(جاری ہے)

جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب عاطف شوکت نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد علی امجد کی نگرانی میں دربار بادشاہانوالہ خوشاب میں چھاپہ مار کر ملزم الفت حسین زونل ایڈمنسٹریٹرمحکمہ اوقاف سرگودھاریجن کو فضل حبیب سے 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ20,000/-روپے موقع سے برآمد کر کے تھانہ اینٹی کرپشن خوشاب میں مقدمہ بجرم161ت پ درج کر کے ملزم سے مزیدتفتیش کے لئے دائرہ کار وسیع کر دیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں