تیز رفتار مسافر بس کی سکول وین کو ٹکر ،

ڈرائیورسمیت 7طالبات جاں بحق ،4زخمی

منگل 16 اکتوبر 2018 13:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) سرگودھا میں مسافر بس اور سکول وین میں تصادم کے نتیجہ میں وین ڈرائیور اور6طالبات جاں بحق جبکہ 4افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا گجرات روڈپر صبح سویرے سکول وین جو کہ بچوں کو سکول لے کر آرہاتھی کوسامنے سے آنے والی نجی کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں6 طالبات اورسکول وین کا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 مسافر شدید زخمی ہو گئے جنہیںٹی ایچ کیو ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ۔

حادثہ کے بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے وین کے دروازوں کو کاٹ کر زخمیوں اور جاں بحق کی نعشوں کو باہر نکالااور ہسپتال منتقل کیا۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔حادثہ کے بعد مشتعل طلباء نے بس کو آگ لگا دی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں