سرگودھا ‘پولیس نے ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے طلائی زیورات اور ملبوسات سمیت مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا

پیر 22 اکتوبر 2018 13:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) سرگودھا گھر لوٹ لینے اور موٹرسائیکل چھین لینے کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے تین افراد کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈکیت گینگ نے نواحی 94شمالی میں گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا اور طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی اور فرار ہو تے ہوئے راہگیر سے موٹرسائیکل چھین لیا۔پولیس نے ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر کے طلائی زیورات اور ملبوسات سمیت مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔ اس گینگ میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں