بس کی ٹکر سے ڈالہ ڈرائیور جاں بحق، 2 شدید زخمی

پیر 22 اکتوبر 2018 16:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) بس کی ٹکر سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ دو ساتھی شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق پھلروان کے رہائشی محسن نامی شخص اپنے 2ساتھیوں کے ساتھ مرغیاں سپلائی کرنے کیلئے ڈالے میں جا رہا تھا کہ موٹروے سالم انٹرچینچ کے قریب نجی کمپنی کی بس نے عقب سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں محسن موقع پر دم توڑ گیا ،جبکہ دونوں ساتھی شدید زخمی ہو گئے ، پھلروان پولیس نے متوفی کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دی جبکہ زخمیوں کو ریسکیو 1122 ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرٹیچنگ ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، دوسری جانب پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں