نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 17 نومبر 2018 17:12

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ تھانہ میلہ پولیس نے رحیم پور کے علاقہ میں عارف محمود‘ طارق محمود کے خلاف ‘ جبکہ بچہ کلاں کے علاقہ میں محمد بخش‘ عمران ‘ امان اللہ اور پرویز وغیرہ8افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

مزید برآں 102جنوبی میں اِحتشام حسن‘ عدنان حسن اور غلام حسین وغیرہ کے خلاف بھی پانی چوری کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں