سرگودھا میں دو یوم سے سوئی گیس کی بندش سے گھریلو نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا

منگل 11 دسمبر 2018 13:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) سرگودھا میں سوئی گیس کو 16 انچ گیس پائپ لائن سے منسلک کر نے کے لئے دن 11بجے سے رات 12بجے تک اعلان کر کے بند سوئی گیس کی سپلائی دوسرے روز بھی بحال نہ ہو سکی محکمہ کے مطابق بڑی گیس پائپ لائن سے منسلک ہونے پر گیس کے پریشر میں کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں دو یوم سے سوئی گیس کی بندش سے گھریلو نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے سے ہوٹلوں ،تندروں پر رش بڑھہ گیا جہاں صبع،دوپہر اور رات کے اوقات کار میں کھانا اور روٹی،نان وغیرہ کے خریداروں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں