سرگودھا سمیت پانچ ڈویژن میں ہائیکورٹ بیچز کے قیام کیلئے لاہور کیلئے وکلاء کارواں اور دھرنا منسوخ کر دیا گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سرگودھا سمیت پانچ ڈویژن میں ہائیکورٹ بیچز کے قیام کیلئے لاہور کے لیے وکلاء کارواں اور دھرنا منسوخ کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے وکلاء کلرکوں اور سوشل سوسائٹیز نے ھائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے لاہور ہائیکورٹ کے میںن گیٹ مال روڈ پر پانچوں ڈویڑن کے ساتھ مل کردھرنا دینا تھا۔

(جاری ہے)

لاہور ھائی کورٹ کی جانب سے صدور بار کو رجسٹری کاور مراسلہ جاری کردیا گیا۔ھائی کورٹ کی طرف سے پانچ ریجنز میں رجسٹری کا لیٹر جاری کرکے بینچز کے قیام کے لئے غور شروع کر دیا۔جس پرسرگودھا دھرنا اور وکلاء کارواں کی لاہور روانگی روک دی گئی تاہم وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے دفتر بند رکھے جس کے باعث سرکاری اور عدالتی نظام بحال نہ ہو سکا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں