سرگودھا،چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق103جنوبی کے خالد حسین جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہے تھے کہ 116جنوبی کے قریب 2 مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اسے موبائل فون نقدی‘ موٹر سائیکل چھین کر لے گئے۔ نور حیات کالونی میں محمد یوسف کی کریانے کی دکان پر دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر آئے اور 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

25جنوبی کے محمد نوید نامی نوجوان جو موٹر سائیکل پر سوار ہو گھر جا رہا تھا کہ25جنوبی کے قریب ہی4 مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ حیات پور سے غلام محمد نامی شخص نے سرکار کے 30 ہزار روپے مالیت2 درخت چوری کاٹ لیے۔

(جاری ہے)

جلہ مخدوم سے بشیر نامی شخص نے نیب صوبیدار انور ایف ڈبلیو او کیمپس سیال موڑ سے تار منرل واٹر چوری کر لی۔

13شمالی کے نعیم سرور کا موٹر سائیکل میڈیکل سٹور کے باہر سے نامعلوم افراد نے چوری کر لیا۔109شمالی کے عارف کے گھر 4 افراد داخل ہوئے اور گھر سے 50ہزار روپے مالیت کا سامان مصالحہ جات وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔28 شمالی سے نامعلوم چور سعید احمد کے ڈیرہ سے ایک لاکھ روپے مالیت کے بکرے چوری کھول کر لے گئے۔نامعلو م چور 116شمالی سے واپڈا کے تین ٹرانسفارمز چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں