سرگودھا، لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چار خواتین سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق معظم آباد میں بچوں کی لڑائی پر 3 افراد حسنین اور نادیہ وغیرہ نے اینٹوں سے حملہ کرکے اقراء بی بی ‘ رخسانہ بی بی کو لہولہان کر دیا۔

(جاری ہے)

بکھربار کے محمد احسان کو رقم کے لین دین پر مظہر وغیرہ 3 افراد نے سریوں کے وار کرکے کان کاٹ دیا۔10ایم ایل میں 5افراد محمد اکرم نے سابقہ رنجش پر شہریار ‘رضیہ بی بی ‘8سالہ نادیہ بی بی کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات بھی مدعیان کی رپورٹ پر درج کیے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں