المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام یتیم و مستحق بچوں میں ’’ونٹر گفٹ‘‘ کی تقسیم

منگل 15 جنوری 2019 16:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے یتیم و مستحق ننھے بچوں میں ’’ونٹر گفٹ‘‘ کی تقسیم کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈائریکٹر آئی ایل ایم کالج لیاقت وڑائچ، مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس سرگودھا سعد شاہین و دیگرسیاسی، سماجی وادبی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا انعقادشہر کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ اس موقع پر سکولوں و دیگر تعلیمی اداروں کے سینکڑوں یتیم و مستحق ننھے بچوں میں ’’ونٹر گفٹ‘‘ تقسیم کئے گئے۔ جس میں بچوں کوجرسی، ٹوپی، جرابیں ودیگر گرم ملبوسات اور سٹیشنری کا سامان مہیا کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ڈائریکٹرآئی ایل ایم کالج لیاقت وڑائچ کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں خدمت ہی سب سے بہترین کام اور عبادت ہے۔

(جاری ہے)

یتیم بچوں کی کفالت و اعانت کا بہت اجر وثواب ہے۔ سردی تو سبھی کو لگتی ہے۔ مگر معاشرے میں اس بات کااحساس کم لوگوں کو ہی ہوتا ہے۔ جب تک یہ احساس زندہ ہے، تب تک انسانیت زندہ ہے۔ہمارے معاشرے میں بہت سے غریب و یتیم بچے مالی وسائل نا ہونے کے سبب اپنی تعلیم جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔جن کا سدباب کیا جانا ضروری ہے۔حکومت کو چائیے کہ وہ ان بچوں کی کفالت کا ذمہ لے۔

جو افرادا ور تنظیمیں ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں ہیں، وہ داد کے مستحق ہیں۔ اس موقع پر مسؤل المحمدیہ سٹوڈنٹس سرگودھا سعد شاہین کا کہنا تھا کہ کہ سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں ایسے ہزاروں طلبا زیر تعلیم ہیں جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ جس کے پاس شدید سردی میں پہننے کیلئے گرم ملبوسات میسر نہیں ہیں۔ مگر وہ مجبور اور لاچاری کی حالت میں اپنی تعلیم کو جاری رکھیں ہیں۔

المحمدیہ روضہ سوسائٹی نے ملک بھرمیں ’’ننھے مددگار‘‘ کے عنوان سے ایسے رضاکاروں کی ٹیم تشکیل دی ہے جو ملک کے مختلف اضلاع کے سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے مستحق طلبا میں ’’ونٹر پیکج‘‘ تقسیم کررہے ہیں۔ جس میں طلبا کو جرسی، ٹوپی، جرابیں ودیگر گرم ملبوسات سمیت سٹیشنری کا سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ المحمدیہ روضہ سوسائٹی کے یہ ’’ننھے مددگار‘‘ ناصرف سردیوں میں، بلکہ سالہا سال مستحق طلبا میں مختلف پیکجز تقسیم کیا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں