سرگودھا ، مختلف وارداتوں میں لڑکیوں کو اغواء کرلیا گیا ،

پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی

ہفتہ 19 جنوری 2019 12:47

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) سرگودھا میں رشتہ کے انکار پر نوجوان نے ساتھیوں کے ہمراہ جواں سال لڑکی کو اغواء کر لیا۔دوسری واردات میں تعلقات استوار کر کے دوشیزہ کو ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کر لیا گیا۔تیسری واردات میں مسلح افراد نے دیواریں پھلانگ کر شادی شدہ عورت کو شوہر سے چھین لیا اور گاڑی میں فرار ہوگے چوتھی واردات میں رشتہ کے بہانے شادی شدہ خاتون کو ڈیرہ پر بلوا کر بے آبرو کر دیا گیا۔

پولیس نے مقدمات درج کر کے مغوعیان اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی بتایا گیا ہے کہ استقلال آباد کے ریاض کے گھر اسی کالونی کے کامران عرف شانی کا آنا جانا تھا جس نے ریاض کی بیوی تسلیم بانو سے پندرہ سالہ انیقہ ریاض کا رشتہ مانگا جس کے انکار پر کامران نے ساتھیوں کے ہمراہ انیقہ کو اغواء کر لیا اور وعدہ واپسی کرتے ہوئے انکاری ہو گے۔

(جاری ہے)

بھٹی ٹاون سرگودھا میں مراسم پیدا کر کے چک 34 شمالی کے نوجوان وقاص نے بیوہ عورت شاہدہ پروین کی 18 سالی بیٹی آسیہ پروین کو دو ساتھیوں کے ہمراہ اغواء کر لیا۔

پرانا بھلوال میں چار نقاب پوش مسلح افراد دیواریں پھلانگ کر اکرام اللہ کے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اکرام اللہ کی بیوی رافیہ بی بی کو یرغمال بنائے رکھا اور پھر اکرام اللہ کو جان سے مار دینے کی دھمکی رافیہ بی بی کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر لے گے۔ فیصل آباد کی شادی شدہ خاتون فیضہ بی بی رشتے کرواتی تھی جس سے رابطہ کرنیوالے چک 137 جنوبی کے انشاء نے ڈیرہ پر بلوا یا اور رات کو زبردستی بے آبرو کردیا اور عورت کے شور مچانے پر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ان واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے مغوعیان اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں