چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم

بدھ 23 جنوری 2019 16:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خوشاب کے رہائشی شہزاد خان جو کہ شاہپور میں واقع پٹرول پمپ کے کیشیئر ہیں پٹرول پمپ کی رقم 3 لاکھ62ہزا رروپے جمع کروانے کیلئے بینک جا رہے تھے کہ تین مسلح ڈاکوئوں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ان سے 3 لاکھ62ہزار روپے نقدی چھین کر لے گئے۔

(جاری ہے)

147-148 کے قریب عبداللہ نامی شخض جو کہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گھر جا رہا تھا کہ مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر 50ہزار روپے کی نقدی چھین لیا۔ قصبہ سلیقہ کے رہائشی غلام محمد کے ڈیرہ کے تالے توڑکر 7نامعلوم چور 10لاکھ30ہزا ر روپے کی 8بھینسیں چوری کھول کر لے گئے۔سگھ بالا کے محمد نذیر کے ڈیرہ بوتھ شرقی سے 60ہزار روپے کے 2بکرے چور کھول کر لے گئے۔تین افراد نے لڈے والا سے سرکاری درخت چوری کاٹ لیے۔ 79شمالی کے قربان رضا جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے گائوں جا رہا تھا کہ تین مسلح ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل ‘ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں