سیل کنڈے بغیر اجازات دوبارہ چلانے والے 4مالکان کے خلاف مقدمات درج

بدھ 23 جنوری 2019 16:16

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) سیل کنڈے بغیر اجازات دوبارہ چلانے والے 4مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ قصبہ کدلتھی میں محمد خان اور محمد اکرم جبکہ جھاوریاں میں عمران اور سرفراز جن کے شوگر مل کے کنڈے سیل تھے انہوں نے بغیر اجازت دوبارہ سیل کنڈوں کو چلا رہے تھے جس پر نائب تحصیلدار سپیشل مجسٹریٹ نے دوران چیکنگ ان کنڈا مالکان کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ کنڈا مالکان حکومت پنجاب کے مقرر کردہ ریٹ سے زائد کی وصولی کر رہے تھے اور پابندی کے باوجود کنڈوں کا استعمال کر رہے تھے جس پر ان چاروں کنڈے مالکان محمد خان ‘ محمد اکرم ‘ عمران اور سرفراز کے خلاف شوگر فیکٹری کنٹرول ایکٹ کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں