سرگودھا کے ویران و اجاڑ پارک بھرپو تزئین و آرائش کے بعد عوامی دلچسپی کا مظہر بن گئے

بدھ 23 جنوری 2019 16:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی (پی ایچ ای) کی عملی کاوشوں سے سرگودھا کے ایک طویل عرصہ سے ویران و اجاڑ پارک بھرپو تزئین و آرائش کے بعد عوامی دلچسپی کا مظہر بن گئے ، پارکس کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ، جاری منصوبہ جات کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر پی ایچ اے سرگودھا میاں طاہر جمیل نے کمپنی باغ، بسم اللہ پارک اور بھٹی ٹائون پارک کے ہنگامی دورہ جات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت افزاء ماحوال کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کے حوالہ سے پی ایچ اے ہر ممکنہ اقدامات کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے، سرگودھا کی شاہراہوں اور عوامی و اہم مقامات پر درختوں کی حفاظت کو مقدم رکھنے کے ساتھ ساتھ نئے پودے لگانے کا سلسلہ بھی بھرپور انداز میں جاری ہے مگر عوام کو ان پودوں اور درختوں کی حفاظت بھی کرنی چاہیے کیوں کہ سرگودھا ہمارا گھر ہے اور اس گھر کو خوبصورت بنانے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر میاں طاہر جمیل نے مزید کہا کہ ہمیں ایک متوازن اور صحت معاشرہ کا قیام یقینی بنانے کے لئے اجتماعی جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل پر نظر آنے والے سوالیہ نشان ختم ہوجائیں، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر میاں طاہر جمیل نے مختلف پارکس میں جاری منصوبہ جات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ جاری منصوبہ جات کو مقررہ مدت میںمکمل کیا جانا از حد ضروری ہے اور اس سلسلہ میں ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے ، ہم غفلت و کوتاہی کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے اور مسائل میں اضافہ کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں