روایتی جشن ِبہاراں کی تقریبات 16تا21 مارچ تک جاری رہیں گی

بدھ 23 جنوری 2019 16:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء)چیئرمین ضلع کونسل سردار عاصم شیر میکن نے بتایا ہے کہ سرگودہا میں روایتی جشن ِبہاراں کی تقریبات 16مارچ سے 21 مارچ2019ء تک جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں کو جشنِ بہاراں کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جشن ِبہاراں سرگودہا میں مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے کے علاوہ نیز ہ بازی سمیت دیگرروایتی کھیلوں کا انعقاد بھی کیا جائیگا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں