سرگودھا، چوری کے الزام میں بچی کے گلے میں رسی ڈال کر بازار میں تذلیل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 16 فروری 2019 13:21

سرگودھا، چوری کے الزام میں بچی کے گلے میں رسی ڈال کر بازار میں تذلیل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ چناب نگر میں مبینہ طور پر چوری کے الزام میں معصوم بچی کے گلے میں رسی ڈال کر سرعام بازار میں تذلیل کرنیوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چنیوٹ کے محلہ احمد پورہ کا منیر احمد چناب نگر کے مین بازار میں پوسٹ آفس کے باہر فروٹ کی ریڑھی لگاتا ہے۔جس نے دن دیہاڑے بشیر نامی شخص کی 8 سالہ بچی مہرین کو چوری کے الزام میں پکڑ کر اس کے گلے میں رسی ڈال کر ریڑی سے باندھے رکھا۔ واقعہ کی اطلاع پر تھانہ چناب نگر پولیس نے چھاپہ مار کر فروٹ فروش ریڑھی بان منیر احمد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں