سرگودھا میں باپ کی وفات کے بعد نوجوان نے سوتیلی ماں سے گاڑی، پراپرٹی،بنک اکائونٹ اور فصل سمیت لوٹ لی

جمعرات 21 فروری 2019 14:07

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سرگودھا میں باپ کی وفات کے بعد نوجوان نے سوتیلی ماںسے گاڑی، پراپرٹی،بنک اکائونٹ اور فصل سمیت لوٹ لی۔پولیس نے بیوہ کی درخواست پر سوتیلے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 134 جنوبی میں نصرت بی بی کا شوہر وفات پا گیا جس کا پہلی بیوی سے محمد عاصم تھام کہ نصرت بی بی کے بطن سے 8 سالہ محمد زین،چار سالہ زینب بی بی اور سوا سالہ موسی اقبال تھے۔

محمد عاصم نے باپ کی وفات کے بعد جائیداد وارثان میں تقسیم کی بجائے قبضہ کر لیا اور سولہ لاکھ مالیتی گاڑی،بنک اکاونٹ سے چھ لاکھ 83 ہزار روپے نکلوا کر فصل کینو 48 لاکھ میں فروخت کر کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی قبضہ میں لے لیا۔جس کا علم ہونے پر بیوہ ماں سوتیلے بیٹے کے خلاف عدالت پہنچ گئی جس میں عدالتی حکم پر پولیس تھانہ سلانوالی نے زیر دفعہ 406 ت پ محمد عاصم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں