سرگودھا میں اغواء کار متحرک‘ کئی افراد کو اغواء کر لیاگیا

پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کر دی

جمعرات 21 فروری 2019 14:07

سرگودھا میں اغواء کار متحرک‘ کئی افراد کو اغواء کر لیاگیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) سرگودھا ٹیکسی کار بک کروا کر چانگ جانے والوں نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغواء کر لیا جبکہ دوسرے واقعات میں ماں بیٹی اور 19 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے ٹیکسی اسٹینڈ سے نامعلوم نے ندیم مسیح کے ڈرائیور منظور احمد سے جھنگ کے لئے کار بک کروائی اور سوار ہو گے جہنوں نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغواء کر لیا۔

سرگودھا کے چک 92 موڑ کے علی عمران کی 19 سالہ بیوی صاحب بی بی کو موٹرسائیکل سواروں نے اغواء کر لیا۔ چک 4 شمالی بھلوال میں محمد اشرف کی بیوی روبینہ بی بی اپنی 15 سالہ بیٹی ملائکہ کے ہمراہ اڈا پر دوائی لینے گئیں جن کو اغواء کر لیا گیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں