ْسرگودھا‘کینسر کے مریض نے تنگ آ کر خود کو گولی مار لی ‘ہسپتال منتقل ‘خودکشی کا مقدمہ درج

جمعرات 21 فروری 2019 14:09

ْسرگودھا‘کینسر کے مریض نے تنگ آ کر خود کو گولی مار لی ‘ہسپتال منتقل ‘خودکشی کا مقدمہ درج
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) کینسر کے مریض نے تنگ آ کر خود کو گولی مار لی پولیس نے ہسپتال منتقل کر کے اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا بھلوال روڈ کے موضع اجنالہ کے محمد اعجاز کا 28 سالہ بھائی محمد فیاض کینسر کے مرض میں مبتلا ہے جس نے بیماری سے تنگ آکر خود کو کمرے میں بند کر کے بندوق سے خود کو گولی مار لی جسے نازک حالت میں ہسپتال منتقل کر کے صدر پولیس نے بھائی کے بیان پر قدام خودکشی کی دفعہ 325 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں