سرگودھا لاہور روڈ پر چک 88جنوبی کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹرسائیکل سوار 2افراد کو کچل دیا ‘ موقع پر جاں بحق

پیر 25 مارچ 2019 14:58

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) سرگودھا لاہور روڈ پر چک 88جنوبی کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے موٹرسائیکل سوار 2افراد کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گئے۔اس حادثہ کیخلاف علاقہ کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بس کے شیشے توڑ دیئے ۔ پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 افراد مین روڈ پر سفر کرنے رہے تھے کہ تیز رفتار مسافر نے چک 88 کے قریب موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جو موقع پر جانبحق ہو گے اس موقع پر جمع ہونے والے مکینوں نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے بس کے شیشے توڑ دیئے ڈرائیور فرار ہو گیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور متوفین موٹر سائیکل سواروں کی نعشیں ہسپتال ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی اور پتھراو کر کے شیشے توڑنے کے واقعہ کی بھی تفتیش شروع کر دی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں