سرگودھا ،تین مختلف واقعات میں 6سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ،چار موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگئے

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء) سرگودھا ریجن کے تین مختلف واقعات میں چھ سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق اور چار موٹرسائیکل سوار نوجوان زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سرگودھا میانوالی روڈ کے قصبہ قائدآباد گائوں کھگلی کا بارہ سالہ محمدفرحان کو تیزرفتارگاڑی نے کچل دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

متوفی دوکان سے قلفی لینے جا رہا تھا کہ سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔اسی طرح میانوالی میں بٹیاں روڈ پر تیزرفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے چھ سالہ حمزہ سکنہ شاہین ٹاؤن جاں بحق ہو گیاجس کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئیں۔ جبکہ نوشہرہ وادی سون کفری موڑکیقریب تیز رفتاری میں مقابلہ کرتے تین موٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے جس کے نتجہ میں چار افراد شدید زخمی ہو گے جن کو نوشہرہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔چاروں زخمی نوجوان موضع کفری کے بتائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں