سرگودھا پولیس نے ایک سال پرانے اندھے قتل کو ٹریس کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 22 اپریل 2019 14:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) سرگودھا پولیس نے ایک سال پرانے اندھے قتل کو ٹریس کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے دو ساتھی ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے گاوں خیروکوٹ جھال کے شادی کی تقریب میں آئے نوجوان محمد عثمان کو گزشتہ سال 14 اپریل کو قتل کر کے مقتول کی نعش نہر کے قریب ریٹ میں چھپا دی گئی جس کا علم ہونے پر پولیس تھانہ بھیرہ نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے اندھے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ پولیس نے جدید طریقہ تفتیش سے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے عدیل نامی نوجوان کو گرفتار کیا تو اس نے واردات کا پول کھول دیا اور انکشاف کیا کہ مقتول محمد عثمان اس کے ساتھ زیادتی کرتا جس کا علم اس کے گاوں کے پرویز اور نصیر کو بھی تھا اور وقوعہ کے روز شادی کی تقریب میں آئے محمد عثمان کو پرویز اور نصیر کے کہنے پر بلوا کر قتل کردیااور نعش چھپا دی گء۔پولیس نے عدل کے انکشاف پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر کے ساتھی ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں