سرگودھا شہر، راجباہوں کے کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جمعرات 25 اپریل 2019 14:44

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) سرگودھا شہر کے راجباہ مٹھہ لک‘ استقلال آباد گندے نالوں میں تبدیل ہونا شروع ہوگئے ہیں، لوگوں کی اکثریت نے ان راجباہوں میں گندا پانی‘ کوڑا کرکٹ پھینکنا شروع کردیا ہے جبکہ راجباہوں کے کناروں پر موٹر سائیکلیں‘ گاڑیاں‘ رکشے‘ کاریں دھونے کی وجہ سے ان کے کنارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہے ہیں اور کئی مقامات پر گاڑیاں‘ اور رکشے وغیرہ دھونے سے اس کے کنارے ٹوٹ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میںحکام خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے کمشنر سرگودھا ڈویژن ظفراقبال شیخ سے اپیل کی ہے کہ وہ اچانک مختلف راجباہوں کا دورہ کریں اور حالات کا جائزہ لیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں