ہائی رسک سیکورٹی پریزن میانوالی میں بجلی کی تنصیب کا درینہ مسئلہ حل

بدھ 22 مئی 2019 16:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے ہائی رسک سیکورٹی پریزن میانوالی میں بجلی کی تنصیب کا درینہ مسئلہ حل کروا دیاہے،ا س ضمن میں انہوں نے اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں ایک اجلا س کی صدارت کی ۔ اجلا س میں ڈی ایس پاکستان ریلوے پشاور زون ناصر خلیل، ایکسین فیسکو سرگودہا ریجن راجہ علی نواز ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قدیر احمد ، سپرنٹنڈ نٹ ہائی رسک پریزن بابر نعیم ، ایکسین بلڈنگ میانوالی علی نواز ودیگرمتعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

کمشنر نے پاکستان ریلوے کو فیسکو کے ساتھ مسئلہ کو آئندہ 15دن میں حل کرنے کی ہد ایت کرتے ہوئیفیسکو حکام کوکہاکہ وہ جلد از جلد ڈویژن کی انتہائی اہم جیل کو بجلی فراہم کریںتاکہ جیل کو فعال بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

جیل 90 کروڑ روپے کی لاگت سے میانوالی میں تعمیر کے آخری مراحل میں ہے ۔ جہاں دہشت گردوں ، ملکی سالمیت کیلئے خطرات کا باعث مجرمان اور دیگر انتہائی خطرناک قیدیوں کیلئے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔

جیل کو بجلی کی تنصیب کے لحاظ سے ریلوے اور فیسکو کے مابین ادائیگیوں کا مسئلہ درپیش تھا اور بجلی کی تنصیب فائلوں میں دب کر رہ گئی تھی ۔کمشنر نے چیئر مین ریلوے سے گفتگو میں اس مسئلہ کو حل کرنے اوراپنا نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست کی جس پر چیئرمین ریلوے نے ڈی ایس پشاور کو اجلاس میں پیش ہونے کاحکم دیا ۔کمشنر نے ریلوے کی پالیسی کے مطابق فیسکو حکام کو عملدرآمد کی ہدایت کی او رآئندہ ایک ماہ کے اندر جیل کو بجلی فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

انہوں نے پالیسی میں ابہام کو دور کرنے کیلئے ریلوے کو 14 دن کی مہلت دی ہے۔ اس موقع پر جیل کی تعمیرات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ایکسین بلڈنگ علی نواز نے بتایا کہ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کیلئی8 سیل ، 12 بستروں پر مشتمل جدید ترین ہسپتال ،وسیع وعریض او رکشادہ صحن ، ایک سے 19گریڈ کے ملازمین کیلئے رہائش گاہیں ، کچن ودیگر سیکورٹی رومز مکمل ہو چکے ہیں ۔ایکسین کنسٹرکشن فیسکو راجہ علی نواز نے بتایا کہ جیل کو خصوصی فیڈر سے بجلی فراہمی کا منصوبہ ریلوے ٹریک کی وجہ سے التوا کاشکار تھا جسے اب مکمل کر دیا جائیگا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں