سیال موڑ انٹر چینج پر تلاشی کے دوران کا رکے خفیہ خانوں سے3کلوگرام چرس برآمد

جمعہ 24 مئی 2019 16:04

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) سیال موڑ انٹر چینج پولیس کی سنیپ چیکنگ کے دوران کارکے خفیہ خانوں سی3کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر موٹر وے انٹرچینجز اور ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے انچارج ناکہ جات اسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر عباس کی سربراہی میں سیال موڑ انٹر چینج ناکہ پر موجودہ ملازمان کے ہمراہ سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک کار جوکہ موٹر وے کی جانب سے آئی جس کو روکنے کا اشارہ کیاگیا توکارمیں سوار ملزمان میں سے ملزم آصف ولد تاج محمد قوم پٹھان سکنہ ہائے نوشہرہ دروازہ کھول کر فصلات کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ خان گل ولد دادا گل سکنہ ہائے نوشہرہ کو حراست میں لیکرکارکی تلاشی کرنے پر کارکے خفیہ خانوں سے 3کلوگرام چرس برآمد ہوئی دونوں ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کے دفعات کے تحت تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں فرارہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں