ْسرگودھا‘ پولیس کی پشت پناہی ‘بااثر افراد کا غریب محنت کش کے گھر پر دھاوا‘ خواتین پر تشدد

ہم گزشتہ 50 سال سے یہاں رہ رہے ہیں اور زمین سڑک کنارے قیمتی ہے جس پر ملزمان قبضہ کرنا چاہتے ہیں‘غریبو ں کی فریاد

پیر 27 مئی 2019 13:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) سرگودھا گجرات روڈ کے گائوں میانہ گوندل میں بااثر افراد نے غریب محنت کش کی گھر دھاوا بول کر قیمتی اراضی پر قبضہ کی کوشش میں مزاحمت پر مسلح افراد نے خواتین پر تشدد کرتے ہوئے عورت سمیت دو افراد کوزخمی کر دیا۔پولیس نے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق غریب محنت کش شیر محمد کے گھر دھاوا بول زبردستی اراضی پر قبضہ کے لئے گھر کی دیواریں، گیٹ اور کمرہ مہندم کر دیا اور مذاحمت پر مسلح حملہ آورنے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ محنت کش شیر محمد کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 50 سال سے یہاں رہ رہے ہیں اور زمین سڑک کنارے قیمتی ہے جس پر ملزمان قبضہ کرنا چاہتے ہیں جن کو پولیس پشت پناہی حاصل ہے جبکہ متعلقہ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو قبضہ کی اجازت نہیں دیں گے قانون کے مطابق کاروائی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں