عید قریب آتے ہی وارداتوں میں اضافہ، شہری لاکھوں روپے کے ما ل و زر سے محروم

پیر 27 مئی 2019 15:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) عید قریب آتے ہی وارداتوں میں اضافہ، شہری لاکھوں روپے کے ما ل و زر سے محروم کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکھ دھریمہ کے قریب شہزاد منیر کو دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر روک کر موٹرسائیکل، لیپ ٹاپ، نقدی و دیگر سامان جس کی مالیت لگ بھگ پونے دو لاکھ روپے بنتی ہے چھین لیا،ٹھٹھہ محمد پناہ کے قریب امیر خان سے دو نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپے کیش چھین کر لے گئے،جبکہ شاہ پور سٹی کے حقنواز کے گھر سے سوا تین لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز، نقدی،کپڑے و غیرہ،ساہی وال سے غلام مرتضیٰ،موضع چوہال سے محمد انور،سلیم پارک سے محمد رمضان،سیٹلائٹ ٹاؤن سے سہیل شہزاد کی موٹرسائیکلیں،127جنوبی سے ناصر محمود کی سولہ لاکھ روپے مالیتی ٹریکٹر ٹرالی،پنڈ رحیم شاہ کے محنت کش عمران کے گھر کے باہر سے قیمتی پالتو مویشی چوری کر لئے گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں