سرگودھا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے جاںبحق ماموں بھانجے کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد ‘مقدمہ درج

بدھ 26 جون 2019 14:22

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) سرگودھا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے جاںبحق ماموں بھانجے کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے دس ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا گیا۔مقتولین کو ان کے آبائی گاوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق دھریمہ کے گاوں چک 63 شمالی میں دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے جس میں ماموں بھانجا قمر حسین اور محمد امیر تاریخ پیشی کے لئے موٹرسائیکل پر ضلع کچہری سرگودھا آ رہے تھے کہ 85 جھال کے قریب مسلح مخالفین نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا پولیس نے صدر نے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر کے ممتاز حسین کی رپورٹ پر محمد ممتاز،محمد مختار،ذیشان ،نوبہار، مسعود اقبال،نوید،محمد فیاض،نامعلوم اور مشورہ کے محمد حیات، محمد نذیر کے خلاف مقدمہ قتل زیر دفعہ زیر دفعہ 302/109/148/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا جبکہ مقتولین کو نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں