ذاتی مفادات کی خاطر وفاداریاں بدلنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، شفیق الرحمن

منگل 20 اگست 2019 16:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطر وفاداریاں بدلنے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہے، فائونڈر گروپ پہلے سے مضبوط ہے اور انشاء اللہ مضبوط رہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں فائونڈ گروپ عامر عطاء باجوہ، خواجہ عابد رفیق، مظہر احمد ملک، مرزا فضل الرحمن اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگا ۔

شفیق الرحمن نے کہا کہ اس وقت فائونڈر گروپ کو اکثریت حاصل ہے جس کی وجہ سے مخالفین پریشان ہیں انشاء اللہ انتخابات میں جو لوگ مخالفین کے ساتھ کھڑے ہیں وہ بھی ووٹ فائونڈر گروپ کو ہی دیںگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں