موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

منگل 20 اگست 2019 16:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) بھلوال سرگودھا روڈ پر سلطان ٹائون کے قریب موٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھلوال سرگودھا روڈ پر سلطان ٹائون کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر دی جس سے سیٹلائٹ ٹائون کا رہائشی افتخار احمد جاں بحق جبکہ نور محمد نامی شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا ،پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کر دی ،تاہم ابھی تک وجہ عناد سامنے نہیں آ سکا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں