موٹر سائیکلوں میں تصادم ، باپ جاں بحق، تین بچے زخمی

منگل 20 اگست 2019 16:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) سرگودھا کی نواحی تحصیل ساہیوال میں2 موٹر سائیکلوں میں تصادم سیباپ جاں بحق جبکہ اس کے تین بچے زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد انوار اپنے بچوں ساحل،ثناء اور ثمینہ کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجے میں محمد انوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور اس کے تین بچے شدید زخمی ہو گئے ،بچوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں