سرگودھا میں شادی شدہ خاتون نے مزاحمت کر کے اپنی عزت بچا لی

گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون انصاف کے لئے تھانے پہنچ گئی

پیر 26 اگست 2019 13:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) سرگودھا میں شادی شدہ خاتون نے مزاحمت کر کے اپنی عزت بچا لی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک 15شمالی میں نذر محمد کی بیوی نے مزاحمت کر کے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی پولیس نے ملزم غلام اکبر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔دوسری جانب گھریلو ناچاقی پر شوہر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون انصاف کے لئے تھانے پہنچ گئی۔زرائع کے مطابق خاتون فوزیہ بی بی کو اس کے شوہر گل شیر نے گھریلو ناچاقی پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جس کے طبی ملاحظہ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں