سرگودھا‘ نامعلوم افراد نے تنویر نامی شخص کی دوکان کو آگ لگا دی‘ لاکھوں روپے کا سامان اور فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا

پیر 26 اگست 2019 13:28

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2019ء) نواحی ظفر چوک میں نامعلوم افراد نے گزشتہ شب تنویر نامی شخص کی دوکان کو آگ لگا دی جس سے لاکھوں روپے کا سامان اور فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا، اہل علاقہ نے اپنی مدد آ پ کے تحت آگ پر قابو پایا اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں